کوئٹہ(این این آئی) ژوب اور قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسو س کئے گئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب اور گردونواح میں بدھ کی سہ پہر تین بج کر دو منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 4.4ریکارڈ اور گہرائی 12کلومیٹرتھی،زلزلے کا مرکز ژوب سے 15کلومیٹر شمال میں تھادریں اثناءدو پہر چار بج کر چھ منٹ پر قلات اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے زلزلے کی شدت 3.9ریکارڈ اور گہرائی 15کلومیٹرتھی زلزلے کا مرکز قلات سے 20 کلومیٹر مغرب میں تھا۔