کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے باپ کو قتل کرنے والے دو بیٹوں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ،پولیس نے ملزمان افضل اور ابراہیم کو پیش کیا جن پر اپنے والد کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے کا الزام ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزمان نے اپنے والد کو کیوں قتل کیا؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابتدائی بیان میں ملزمان نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کا باپ بچپن سے ان پر تشدد کرتا تھا،پولیس کے مطابق ملزمان باپ کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش بوری میں بند کرکے لے جانے کی کوشش کر رہے تھے ۔