• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس لیکج دھماکہ سے ماں بیٹی جاں بحق، باپ اور 10 سالہ بیٹی زخمی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے علی پور فراش میں گیس لیکج دھماکے کے نتیجہ میں خاتون خانہ اور 14 سالہ بیٹی بحق اور باپ اور 10 سالہ بیٹی شدید زخمی ہو گئے ۔ لہتڑاڑ روڈ پر واقع علی پور کے علاقے میں واقع فیصل کے مکان میں جمعرات کی صبح گیس بھر جانے کے باعث اچانک دھماکہ ہو گیا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ پورا مکان آگ کی لپیٹ میں آ گیا اور جل کر خاکستر ہو گیا۔ افسوس ناک حادثے کے وقت گھر میں 38 سالہ فیصل، 36 سالہ مسز فیصل ،14 سالہ مقدس اور 10 سالہ عائزہ فیصل موجود تھے۔ خاتون خانہ موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہو گئی، جبکہ فیصل، بیٹی مقدس اور عائزہ کو شدید حالت میں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں بیٹی مقدس بھی جانبر نہ ہو سکی ، دوسرے زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
اسلام آباد سے مزید