اسلام آباد ( جنگ نیوز)فاؤنڈیشن یونیورسٹی میں ٹیلنٹ ہنٹ کے لئے دو روزہ اوپن ہاؤس منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے 80 کارپوریٹ اداروں نے شرکت کی ۔ ان اداروں میں ملک کی صف اوّل کی کمپنیوں نے طلباء کے تعلیمی معیار اور اپنی کمپنیوں میں ان کی افادیت کا جائزہ لیا ۔ ریکٹر یونیورسٹی نے ٹیلنٹ ہنٹ کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔یونیورسٹی کے گریجویٹ طلباء کی روزگار حاصل کی شرح کابہتر تناسب ملک کی چند بہترین یونیورسٹوں میں ہوتا ہے۔