• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ جنگ میں پوری قوم اختلافات بھلا کر یک جان ہوگئی، ڈاکٹر نجیبہ عارف

اسلام آباد( جنگ نیوز) اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام بھارت کے جارحانہ اور توسیع پسندانہ عزائم کے تناظر میں مذاکرہ بعنوان "امن کے فروغ میں اہل قلم کا کردار" منعقد ہوا۔ گفتگو کے ساتھ شعرا نے اپنا کلام بھی پیش کیا۔ مذاکرے کی صدارت پروفیسر جلیل عالی نے کی۔افتتاحی کلمات صدر نشیں اکادمی ڈاکٹر نجیبہ عارف نے ادا کیے۔ نظامت محبوب ظفر نے کی۔ ڈاکٹر نجیبہ عارف نے کہا کہ ہم سب ادیب امن، محبت اور بھائی چارے کی بات کرتے ہیں لیکن بعض قوموں کی ترجیحات کچھ اور ہوتی ہیں۔ہم کسی بھی صورت جنگ نہیں چاہتے لیکن جب جنگ ہم پر مسلط کی جائے تو اپنی زندگی، خود مختاری اور ناموس کی حفاظت کرنا خوب جانتے ہیں اور اپنی شخصی اور قومی آزادی کی حفاظت کے لیے اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ حالیہ جنگ میں دنیا نے دیکھا ہے کہ پوری قوم اپنے اختلافات بھلا کر یک جان ہو گئی اور قومی یک جہتی کی مثال قائم کر دی۔ انھوں نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔ پروفیسر جلیل عالی نے کہا کہ پاکستان کو ہر صورت محفوظ رہنا ہے ۔ محمد حمید شاہد نے، اختر عثمان ، کرنل شرافت علی نے، مو منہ وحید ، فرحین چوہدری، فاطمہ عثمان اور طیب اللہ خان نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔
اسلام آباد سے مزید