راولپنڈی ( جنگ نیوز)پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم کے دوران صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت 13 ہزار 442غیر قانونی مقیم باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ انخلاء مہم کے دوران 13 ہزار 520 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا جبکہ 78 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔