• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا جشن

پاکستانی کمیونٹی برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے باہر ---تصویر بشکریہ میڈیا
پاکستانی کمیونٹی برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے باہر ---تصویر بشکریہ میڈیا

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد برسلز میں 14 مئی بوقت 15:30 بجے افواج پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور یوم تشکر منانے کےلیے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے ملکر یورپی پارلیمنٹ کے سامنے فتح کا جشن منایا۔

اس موقع پر صدارتی ایوارڈ تمغہ خدمت ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے عوام کے جمِ غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "نصر من اللّٰہ و فتح قریب۔ یعنی رب کریم نے حق کو فتح نصیب کی اور باطل کا غرور ٹوٹ گیا۔"

انہوں نے کہا کہ آج سے پورے یورپ میں یوم تشکر اور افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی مہم کا آغاز برسلز سے کردیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر پرویز نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے گا۔ہم اپنے ملک کی بقاء اور سلامتی کے لیے ہر مخاذ پر قربانی دینے کےلیے تیار ہیں۔ سید جنرل عاصم منیر پاکستانی قوم کے ہیرو اور سپہ سالار ہیں۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک کے ساتھ مبلغِ اسلام حضرت علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری نے کیا۔

یوم تشکر میں معروف بزنس مین نعیم ڈار، معروف سیاسی سماجی شخصیت مہر صفدر علی، چوہدری حسن، چوہدری سرفراز، فرید خان، جاوید چوہان، بشارت چوہان، یاسر چوہان، راجہ طاہر، کونسلر علی حسنین، احمد جوئیہ، خواجہ ارسلان علی، رحمن بوبی، اقبال گجر اور دیگر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ افواج پاکستان بلاشبہ ہماری ریڈ لائن ہے۔

شرکاء نے بتایا ہے کہ جس بہادری اور جنون سے ہمارے جوانوں نے دشمن کے گھر گھس کر انہیں مارا دشمن یہ شکست صدیوں یاد رکھے گا۔

بلجیئم بھر سے کمیونٹی کی بھرپور تعداد نے شرکت کر کے اپنے شاہینوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

پروگرام کی قیادت ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین صدارتی ایوارڈ تمغہ خدمت ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کی۔

اس پروگرام میں بیلج، ترکش اور مراکشی اسٹوڈنٹس نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے فلک شغاف نعرے لگائے اور کہا کہ پاکستان کی افواج عالم اسلام کی فوج ہے۔

پروگرام کے اختتام پر علامہ حسنات بخاری نے 6، 7، 8 مئی کو شہید ہونے والی معصوم عوام کےلیے خصوصی دعا کی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید