• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، یوم تشکر کے موقع پر تہنیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی ،ایوان نے وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی پیش کر دہ یوم تشکر کے موقع ایک تہنیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، سندھ اسمبلی نے اپنا معمول کا ایجنڈا مؤخر کردیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں کہ اس نے پاکستانی قوم اور فوج کو سرخرو کیا ، پاک بھارت جنگ میں شہید ہونے والے سویلین اور افواج پاکستان کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، جن دوست ممالک نے اس مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ن کا شکریہ ادا کرتے ہیں، قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی ہمیشہ خلاف ورزی کی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن عزیزکوجب بھی کسی نے بری نگاہ سے دیکھا پوری قوم اور افواج پاکستان نے مکمل اتحاد کے ساتھ اس کا منہ توڑ جواب دیا اسی سبب پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، تاریخی کامیابی پر پاک فوج، نیوی اور فضائیہ سب شاباش اور خراج تحسین کے مستحق ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدہ ختم ہو نہیں سکتانہ ہی اس میں ترمیم ہوسکتی ہے،،وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے صوبائی اسمبلی میں "یومِ تشکر" کی مناسبت سے قرارداد پیش کرتے ہوئے عالمی برادی پر زوردیا کہ وہ بھارت کو ہتھیار فروخت نہ کرے کیونکہ ہندوستان نہ ہتھیار سنبھال سکتا ہے اور نہ چلا سکتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید