• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید محمد سلیم قادری کا یوم شہادت و بنیان مرصوص کا انعقاد کل ہوگا، شاداب رضا نقشبندی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسلام وملک کے خلاف ہرزہ سرائی ودہشتگردی کو کسی طور بھی برداشت نہیں کیا جائے گا،18مئی کو ملک بھر میں بانی وقائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کا یوم شہادت وبنیان مرصوص کا انعقاد کیا جائے گا،مرکز اہلسنت پرسمینار منعقد ہوگا ،ملک کی سلامتی کیلئے شہید ہونیوالے پاک افواج اور سول سوسائٹی اورپی ایس ٹی کے بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کا مضبوط قلعہ ہے اس پر میلی نظر رکھنے والوں کی آنکھ نکال دینگے،بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات وانتشار پھیلانے کی سازش کررہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید