کراچی( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی سیکٹر سیون اے میں واقع مکان سے 18 سالہ سلمان ولد عبد الرحمن ٰ کی پھندا لگی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی نے اپنے والد سے موٹر سائیکل لینے کی فرمائش کی تھی جس پر اس کے والد نے اسے ڈانٹا تھا جبکہ متوفی کوئی کام نہیں کرتا تھا ا س پر بھی اسے ڈانٹ پڑتی رہتی تھی، دل برداشتہ ہو کر پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔