• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدھو بالا اور ملکہ میں ٹی بی تشخیص، دونوں ہتھنیاں صحتیاب ہیں، سری لنکن ڈاکٹر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکن ڈاکٹربدھیکا بھنڈاراکا کہنا ہے کہ سفاری پارک میں موجود ہتھنیاں صحت یاب ہیں، دونوں ہتھنیوں’’ مدھو بالا اور ملکہ‘‘ میں رواں ماہ ٹی بی کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد فوری طور پر ان کا علاج شروع کیا گیا،یہ علاج ایک بین الاقوامی پروٹوکول کے تحت جاری ہے جو2 مراحل پر مشتمل ہے، پہلے مرحلے میں 2ماہ کا ابتدائی علاج مکمل کیا جائے گا ، جب کہ دوسرے مرحلے میں 10ماہ تک مسلسل دوا اور معائنے کا سلسلہ جاری رہے گا، سری لنکن ڈاکٹر 17روزہ دورے پر یہاں سفاری پارک پہنچے ہیں، جہاں وہ مدھو بالا اور ملکہ کے طبی معائنے، علاج کی نگرانی اور ہتھنیوں کی صحت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ میڈیکل کمیٹی کی ممبر یسرہ عسکری اور دیگر ڈاکٹرز نے جمعہ کو اس بارے میں ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دی، ڈاکٹر بھنڈارا نے یقین ظاہر کیا کہ مدھوبالا اور ملکہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی، سفاری پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تفریح کے لیے آرہے شہریوں کو ہاتھیوں کو مخصوص فاصلے سے دیکھنے کی اجازت ہو گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید