کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی میں قائد حزب اختلاف سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سالڈ ویسٹ گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا کام 100 فیصد یقینی بنائے ، سندھ سالڈ ویسٹ اور منتخب نمائندوں کے درمیان رابطے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، گراس روٹ لیول پر عوامی مسائل اس وقت حل ہوں گے جب دونوں ادارے مل کر کام کریں گے، کچرا گھر سے اٹھاناشہریوں کا بنیادی مسئلہ ہے، جس کے حل کے لئے کچرے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف نہ صرف قانونی کارروائی بلکہ ان کی سرپرستی کرنے والوں کی بھی نشاندہی ہونی چائیے،جس سے عوام کا اعتماد بحال ہوگا،وہ جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز چیئرمینز کے ساتھ سالڈ ویسٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی) طارق علی نظامانی سے ملاقات کررہے تھے۔