کراچی(اسٹاف رپورٹر)الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک فنانس اینڈ اسلامک بینکنگ کے چیئرمین اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے مدرسہ شہید عارف الحسینی میں الصادق انسٹیٹیوٹ اور آئی ایم سائنسز کے تعاون سے اسلامی بینکنگ و فنانس کانفرنس میں شرکت کی انکے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی تھے ، اس موقع پر مدرسہ شہید عارف الحسینی کے پرنسپل علامہ عابد حسین شاکری، مہتمم علامہ جمیل حسن شیرازی، علامہ نذیر حسین مطہری، ڈاکٹر عدنان ملک،علامہ عارف الحسینی، علامہ احسان محسنی، علامہ سید ارشد علی نقوی اور دیگر مقررین نے سودی نظام سے بچنے اور حلال کی جانب قدم کو بابرکت قرار دیا ، مقررین نےالصادق کی طلباء کے لیے خدمات کو عصر حاضر کے لیے اہم قرار دیا۔