پشاور(این این آئی)اپر کوہستان میں 40 ارب روپے کرپشن اسکینڈل،،ملوث افسران کی معطلی کا سلسلہ جاری ،اسکینڈل میں محکمہ خزانہ کے 10آفیسر معطل ،معطل افسران میں ایک گریڈ 18 اور تین گریڈ17کے آفسر شامل ہیں۔محکمہ خزانہ کے مطابق گریڈ16کے پانچ اور اسکیل11کا ایک سرکاری ملازم بھی معطل کیا ہے،کوہستان اسکینڈل میں سی اینڈ ڈبلیو نے 7اور اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے 2ملازمین معطل کیے ہیں ،کوہستان کرپشن اسکینڈل میں اب تک 19ملازمین معطل کیے جا چکے ہیں۔