• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم شخصیت کی گاڑی ٹریفک جام میں پھنسنے کا معاملہ، SHO فارغ

کراچی(آئی این پی)سندھ کی اہم شخصیت کی گاڑی احتجاج کی وجہ سے ٹریفک جام میں پھنسنے کے باعث ایس ایچ او شاہ لطیف ٹائون کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب صوبے سندھ کی ایک اہم شخصیت اندرون سندھ سے کراچی آرہی تھی کہ شاہ لطیف ٹائون تھانے کی حدود میں علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج جاری تھا جسکے باعث صوبہ سندھ کی اہم شخصیت کی گاڑی ٹریفک جام میں پھنس گئی۔گاڑی ٹریفک جام میں پھنسنے پر ایس ایچ او شاہ لطیف ٹائون کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے ایس ایچ او شاہ لطیف آمین کھوسہ کو عہدے سے ہٹا دیا اور سب انسپکٹر صدرالدین میرانی کو ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاون تعینات کر دیا۔اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید