• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی قوی کو لال مسجد جانا مہنگا پڑگیا، مولانا عبدالعزیز نے نکال دیا

اسلام آباد ( نیوز ر پورٹر) مفتی عبد القوی کو لال مسجد میں جانا مہنگا پڑگیا۔ خطیب جامع مسجد مولانا عبد العز یز نے اپنے شاگردوں کو بھی ڈانٹا کہ تم نے انہیں یہاں کیوں بٹھایا ہو اہے۔ مولانا عبد العزیز کی وڈیو وائرل ہوئی جس میں سنا جاسکتا ہے کہ مولانا عبدالعزیز نے مفتی قوی کو بدمعاش قرار دیکر لال مسجد سے نکلنے کا حکم دیا۔ مفتی قوی لال مسجد میں چائے پی رہے تھے کہ اچانک مولانا عبدالعزیز پہنچ گئے اور کہا اس کے ساتھ کیوں بیٹھے ہو۔ نکالو اس کو یہاں سے۔ یہ خود کہتا ہے کہ میں نے بہت ساری شادیاں کی ہوئی ہیں۔ مولا نا عبد العزیز نے کہا کہ آئندہ لال مسجد میں نہ آنا ورنہ کوڑے مروائوں گا۔

ملک بھر سے سے مزید