اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) نصیر آباد پولیس نے ماں بیٹی کو کچلنے کے الزام میں ڈمپر ای 2022 کے ڈرائیور الیاس سکنہ لکی مروت کے خلاف قتل خطا کا مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتار ی کیلئے ٹیم مقرر کر دی ہے میانوالی کے رہائشی محمد عمران نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے موٹر سائیکل ایم آئی ایل 9179 پر اپنی اہلیہ مسماۃ (ر) اور بیٹی ایشال فاطمہ کو چیک اپ کیلئے سی ایم ایچ آرہا تھا کہ کوہ نور مل ٹرن کے پاس تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری وہ تینوں گر گئے ڈمپر اس کی بیٹی اور بیوی کو کچلتے ہوئے گزر گیا دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئیں ، ملزم ڈمپر سمیت بھاگ گیا۔