• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں کی پولیس نے 26 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) جڑاوں شہروں کی پولیس نے 26 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ تھا نہ شالیمار، تھانہ سمبل، تھانہ نو ن، تھانہ شمس کا لو نی، تھانہ نیلور اور تھا نہ بنی گا لہ پولیس ٹیموں نے12 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1,451گر ام ہیر وئن،30 بو تلیں شراب اور مختلف بو ر کے چھ پستول معہ ایمو نیشن برآمدکرلئے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لئے چلائی جانے خصوصی مہم کے دوران پا نچ مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن"پکار-15 " پر فوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 07افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد سے 10کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی، زیر حراست افراد کے خلاف کاروائیاں تھانہ نیوٹاؤن، صادق آباد، ویسٹریج، صدر واہ اور دھمیال کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، پیر ودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 افراد کو حراست میں لے لیا،زیر حراست اشخاص سے مسروقہ 04 موٹر سائیکل و رقم 2 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید