• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد منشیات فورس کی کاررروائیاں، افغان باشندے سمیت 11افراد گرفتار

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسداد منشیات فورس نے 8کاروائیوں کے دوران افغان باشندے سمیت 11افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 116.36 کلو گرام منشیات برآمد کرلی ہے ۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں پشاور میں حیات آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 500 گرام وزنی 1000 ایکسٹیسی گولیاں اور پستول۔ حاجی کیمپ، پشاور کے قریب ملزم سے 56 گرام وزنی 100ایکسٹیسی گولیاں، اقبال شہید ٹول پلازہ، اٹک کے قریب مزدہ ٹرک سے 15 کلو ہیروئن ۔لاہور حافظ آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان سے 24 کلو چرس ۔ چن دا قلعہ، گوجرانوالہ کے قریب گاڑی سے 7.2 کلو افیون اور 10.8 کلو چرس ۔اسلام آباد میں جی نائن مرکز میں گاڑی سے 2.4 کلو چرس ۔موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 43.2 کلو چرس اور 9.6 کلو افیون ۔ اقبال شہید ٹول پلازہ، اٹک کے قریب , ایک اور کاروائی میں مسافر بس میں سوار ملزم سے 3.6 کلو چرس برآمد کر لی ہے۔
اسلام آباد سے مزید