لاہور ( جنرل رپورٹر ) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں یوم تشکر منایا گیا ،جس میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور عوام کو ’’آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ ‘‘اور معرکہ حق میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا، وائس چانسلر نے کہاکہ ہم افواج پاکستان اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں بھی یومِ تشکر منایا گیا۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر نادیہ نسیم تقریب کی مہمانِ خصوصی تھیں ۔ ڈاکٹر مسعود شیخ نے کہا کہ جذبہ شہادت سے سرشار پاک فوج کے ہوابازوں نے ہندوستان کا غر ورخاک میں ملادیا ۔ جی سی یونیورسٹی میں یومِ تشکر کی ریلی اور تقریب ہوئی ۔ ریلی اور تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری اور وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے شرکت کی ۔