• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کاروباری برادری کا ’’سپورٹ ترکیہ‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) پاکستان کے کاروباری طبقے نے ترکی کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے "سپورٹ ترکیہ" مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،بھارت میں ترک مصنوعات کے بائیکاٹ اور سیکیورٹی کلیئرنس منسوخی سے کشیدگی میں اضافہ ۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے قائم مقام صدر اور ان کے رفقا نے ترک مصنوعات، بالخصوص خام مال کی درآمد میں فوری اضافے پر زور دیا ہے تاکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی نے پاکستانی کاروباری برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ترکیہ کے ساتھ غیر معمولی تعاون فراہم کرے، خصوصاً ایسے وقت میں جب ترکی نے بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پاکستان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کی ہے۔دوسری جانب بھارت میں ترکی کے خلاف مہم زور پکڑ رہی ہے، جہاں تاجر برادری نے7 ترک سیبوں کے بائیکاٹ کا آغاز کر دیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید