• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں تعلیمی ادارے آج سے 31 مارچ اور بلوچستان میں 23 مارچ تک بند

لاہور/کوئٹہ( جنگ نیوز)پنجاب میں تعلیمی ادارے آج سے31مارچ اور بلوچستان میں23 مارچ تک بند رہیں گے،تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے خطے میں جنگی صورتحال اور پیٹرولیم بحران کے سبب صوبے بھر کے تعلیمی ادارے آج سے 31 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے،امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، اسکول اور تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لے سکیں گے۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ گریڈ 8 کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، اسکول بیسڈ اسسمنٹ کا عمل بھی متاثر نہیں ہوگا، بورڈ امتحانات بھی شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے،کلاسز آن لائن لی جا سکیں گی۔

ملک بھر سے سے مزید