• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹم بم کا ارادہ نہیں، عدم استحکام امریکا، اسرائیل کی بھول، ایرانی قونصل جنرل لاہور

لاہور(نمائندہ جنگ) ایران کے قونصل مہران موحدفر نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹم بم بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، لیکن اس کے ایٹمی پروگرام کو بہانہ بنا کر جنگ کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے، نیتن یاہو نے پاکستان کو بھی دھمکی دی تھی، لیکن اسے معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان کوئی تر نوالہ نہیں بلکہ ایک بہادر قوم ہے جو اس کے لیے گلے کی ہڈی ثابت ہوگی۔ پنجاب یونیورسٹی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس سے  ڈاکٹر خالد محمود، راغب نعیمی، لیاقت بلوچ، علامہ حسین اکبر و دیگر نےخطاب کیا جس میں مختلف مذہبی، تعلیمی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت ایران کے قونصل مہران موحدفر نے کی جبکہ دیگر مہمانوں میں پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود ، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، ادارہ منہاج الحسین لاہور کے علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، ایرانی کلچر سینٹر لاہور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی، اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر امجد عباس خان مگسی اور سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد سمیت اساتذہ، طلبہ، میڈیا اور سول سوسائٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر نے  کہا کہ سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی کوشش تاریخ کا ایک سنگین جرم ہے جو تمام قانونی، اخلاقی اور انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بار ایران کو مذاکرات میں الجھا کر اس پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ایران کا ایٹم بم بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، لیکن اس کے ایٹمی پروگرام کو بہانہ بنا کر جنگ کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔ خلیج فارس کے عرب ممالک ہمارے ہمسائے اور برادر اسلامی ممالک ہیں اور ایران صرف دشمن کے اڈوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ جنگ ہمارا انتخاب نہیں بلکہ بقا کی جنگ ہے اور دفاع کا طریقہ ہم خود منتخب کریں گے۔،

ملک بھر سے سے مزید