• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی ٹی پر بڑھتا رش کم کرنے کیلئے نیلامی کے کنٹینرز پر ڈیمریج معاف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کے پی ٹی پر بڑھتے ہوئے رش کو کم کرنے کے لئے نیلامی کے کنٹینرز پر ڈیمریج معاف کرنے کا اعلان، یہ فیصلہ بندرگاہ کے نجی ٹرمینلز کے تعاون سے کیا گیا ہے، وفاقی وزیر برائے بحری امور ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)پر رش کم کرنے کے لئے نیلام شدہ کنٹینرز پر ڈیمریج چارجز میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ بندرگاہ کے نجی ٹرمینلز کے تعاون سے کیا گیا ہے۔وزیر بحری امور کے مطابق اس اقدام کے تحت کراچی پورٹ ٹرسٹ نیلامی کے قابل اور نیلام شدہ کنٹینرز پر ڈیمریج وصول نہیں کرے گا، بشرطیکہ انہیں اعلان کے سات دن کے اندر کلیئر کر لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بندرگاہ پر بڑھتے ہوئے رش کو کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے جس سے کسٹمز کو کلیئرنس کے عمل کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ تجارتی شعبے کو بھی فائدہ ہوگا کیونکہ پھنسے ہوئے کنٹینرز کی وجہ سے ہونے والی تاخیر کم ہوگی اور کراچی آنے والے ٹرانس شپمنٹ کارگو کے لئے جگہ پیدا ہوگی۔جنید انوار چوہدری نے مزید کہا کہ ڈیمریج میں یہ چھوٹ کے پی ٹی کی جانب سے بندرگاہی رش کے مسئلے کے حل کے لئے فعال حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے اور یہ اقدام پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے بندرگاہی سرگرمیوں کو مزید موثر بنانے کے عزم کا اظہار بھی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید