• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ فلائٹ آپریشن میں بہتری، نان آپریشنل پروازیں 3000 رہ گئیں

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )مشرق وسطی میں جنگ جاری ہے تاہم مختلف ممالک کے فلائٹ اپریشن بہتری کی جانب گامزن ہیں،نان آپریشنل پروازیں 3000 رہ گئیں ۔ پاکستان کا فلائٹ آپریشن منسوخی اور بحالی کی 50، 50 کی اوسط کی طرف پہنچ گیا ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق پیر کو کراچی لاہور اسلام اباد پشاور فیصل اباد ملتان سیالکوٹ کوئٹہ ایئرپورٹ سے مجموعی طور پر 76 پروازیں منسوخ جبکہ 63 اپریشنل رہیں۔ دوحہ میں پھنسے مسافروں کو پہنچانے کے لیے قطر ایئر ویز نے پیر کو 15 خصوصی پروازوں کا امدادی اپریشن شروع کیا جو منگل کو بھی جاری رہے گا۔ دوحہ کی 700پروازوں میں سے 518 منسوخ سمیت 670 نان اپریشنل رہیں۔ بحرین کی 175، کویت 250، بصرہ 16، بغداد 53، دمشق 36، اردن 150، حائفہ 22، ایران 240 اور تل ابیب کی 220 پروازیں نان اپریشنل رپورٹ ہوئیں۔ ابوظہبی سے 100 پروازیں آپریشنل 350 نان اپریشنل، دبئی 1150 میں سے 600 پروازیں آپریشنل 550 نان اپریشنل، شارجہ سے 100 اپریٹ کی گئیں 150 نان اپریشنل، راس الخیمہ 12 پروازیں اپریٹ کی گئی 18 نان آپریشنل رہیں۔ ریاض ایئرپورٹ کی 40 دمام کی 26 پروازیں منسوخ رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید