• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمد کنندگان کا پنجاب انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس میں ترمیم پر شدید تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان کے ٹیکسٹائل کے شعبے سے وابستہ برآمد کنندگان نے پنجاب انفر ااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس میں مجوزہ ترمیم پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ اس اقدام سے کاروبار کی لاگت میں اضافہ ہوگا اور عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی مسابقت کم ہو جائے گی۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو لکھے گئے ایک رسمی خط میں صوبائی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ʼپنجاب انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (ترمیمی) بل 2026ʼ پر نظرثانی کرے۔ ایسوسی ایشن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب میں تیار شدہ، درآمد یا برآمد کی جانے والی، اور استعمال ہونے والی اشیاء کی تخمینہ شدہ مالیت پر 0.90 فیصد سیس (ٹیکس) کی مجوزہ شرح صنعتوں، بالخصوص برآمدی شعبوں پر ایک بھاری اضافی مالی بوجھ ڈالے گی، جس سے ان کی عالمی مارکیٹ میں مسابقت متاثر ہونے کا شدید خدشہ ہے۔

ملک بھر سے سے مزید