اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی اور تھانہ ٹیکسلا کے علاقوں میںدو افراد کو قتل کر دیا گیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔ایک مقتول منشیات کا عادی بتایا جاتا ہے جس کی شناخت نہ ہونے کی وجہ سے لاش ڈی ایچ کیو کے مردہ خانہ میںرکھ دی گئی ۔ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ، مقتول کو سینے پر چھری کے وار کر کے قتل کیا گیا ۔ تھانہ ٹیکسلام میں درج دوسرا مقدمہ خالد محمود کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کا بیٹا ارسل شفیق استاد رفاقت کی ورکشاپ میںکام کرتا تھا جہاںاس کا فرحان عبدالرشید سے جھگڑا ہو گیا جس نے چھری کا وار کر کے اسے زخمی کر دیا جو زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔