• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد تجاوزات آپریشن غیر قانونی پارکنگ کا خاتمہ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) قومی شاہراہ این 75کی توسیع اور بارہ کہو میں تجاوزات کے خلاف نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور وفاقی دارالحکومت ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کیا ۔آپریشن میں وفاقی پولیس کی نفری نے بھی حصہ لیا۔دوران آپریشن مختلف کاروباری مراکز کی غیر قانونی پارکنگ کو ختم کیا گیا۔ اضافی سیڑھیاں اور بورڈز بھی منہدم کر دئیے گئے، دوپہر سے شروع ہونے والا آپریشن رات دیر تک جاری رہا۔ 26 کاروباری مراکز سے سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی۔
اسلام آباد سے مزید