اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) انسداد منشیات فورس نے 8 کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 14 افراد کو گرفتار کر کے 5 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی245.15 کلو گرام منشیات برآمد کر لی ۔ راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 1.100 کلوگرام چرس ،اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 139.200 کلوگرام افیون اور 45.600 کلوگرام چرس ،کوئٹہ کے قریب بلیلی کے مقام پر ایک اور کارروائی کے دوران گاڑی سے 20 کلو افیون برآمد کر لی گئی۔