اسلام آباد ( ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار ) لڑکی کی خوبصورت آواز پر فدا ہونے والا چک امرو کا رہائشی کوثر نواز ہنی ٹریپ کا نشانہ بن گیا۔ لڑکی کو موٹر سائیکل پر گھماتے گھماتے نصیر آباد میں واقع گھر میں شادی پر بات بگڑ گئی اور لڑکی کے شور مچانے پر ایک خاتون اور ایک نوجوان آگئے جنہوں نے کوثر نواز کی نہ صرف پٹائی کی بلکہ ہوائی فائرنگ کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، لڑکی کے ساتھ اس کی نازیبا تصویریں بنائیں اور اس سے نکاح نامے پر دستخط کروا کر حق مہر 10 تولے سونے ، ایک پلاٹ اور 50 ہزار روپے خود سے لکھ دیئے ۔اس کا اے ٹی ایم لے کر اس سے تمام رقم نکال لی گئی اور تشدد کر کے اسے گھر سے نکال دیا گیا۔تھانہ ویمن پولیس راولپنڈی نے نوجوان کی شکایت پر ایف آئی آر کر لی ۔