اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، راہزنی ، نقب زنی اور چوری کی 80 وارداتوں میں کروڑوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ 3 کاریں ، 27 موٹر سائیکل ، 30 موبائل فونز اور ایک گائے اڑا لی گئی ، کار چوری کے مقدمات تھانہ انڈسٹریل ایریا ، تھانہ روات اور تھانہ ٹیکسلا میں درج کروائے گئے ،جڑواں شہروں میں نقب زنی اور چوری کے 29 مقدمات بھی درج کروائے گئے جن میں چور متاثرین کی کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ،مسلح افراد 9 موبائل فونز اسلحہ کی نوک پر جبکہ 11 موبائل فونز جھپٹا مار کر چھین کر لے گئے ، تھانہ ٹیکسلا کے علاقے وحدت کالونی میں خاتون رضوانہ کوثر سے 77 لاکھ کے زیورات اور اڑائی لاکھ روپے مالیت کا ڈائمنڈ ، اسی تھانے کے علاقے میں ماریہ سے 28 لاکھ کے زیورات اور ڈیرھ لاکھ روث کی نقدی ،تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں محمد ہارون سے 8 لاکھ کے ڈالرز 50 ہزار روپے مالیت کا موبائل اور نقدی ، تھانہ ریس کورس کے علاقے میں محمد حسن سے نقدی ، تھانہ مور گاہ غ علاقے میں ماریہ منیر کی ساڑھے چار لاکھ کی گائے، تھانہ صادق آباد صادق آباد کے علاقے مسلم ٹاؤن میں سیف اللہ سے موٹر سائیکل ، 11 لاکھ کے مصلحہ جات اور ساڑھے 4 لاکھ کی نقدی جبکہ مندرہ کے رہائشی یاسر سے چکوال روڈ پر 50 ہزار روپے چھین لئے گئے پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔