اسلام آ باد (رانا غلام قادر)وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نو ٹیفیکیشن جا ری کردیے ۔حامد یعقوب شیخ کو وفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن تعینات کیاگیا ،ان کی تعیناتی رواں ماہ 23مئی 2025سے نافذالعمل ہو گیمحمد ریاض ڈیپو ٹیشن پر ڈی جی ہیومن ریسو رس واپڈا ، محمد ناصر خلیلی ڈی جی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مقرر ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22کے افسرحامد یعقوب شیخ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے حامد یعقوب شیخ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ موجودہ سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن ڈاکٹر شہزاد خان بنگش رواں ماہ 22 مئی کو ریٹائر ہوں گے۔ 22 مئی کو ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی ریٹائرمنٹ کے بعد 23 مئی کو حامد یعقوب شیخ بطور سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن چارج سنبھالیں گے۔دریں اثنا ء علامہ اقبال اوپن یونیو رسٹی اسلام آ باد کے کنٹرولر امتحا نات اور گریڈ بیس کے افسر محمد ریاضکو تین سال کیلئے ڈیپو ٹیشن پر واپڈا میں بطور ڈی جی ہیومن ریسو رس مینجمنٹ تعینات کیاگیا ہے۔ ریلوے کے گریڈ بیس کے افسر محمد ناصر خلیلی کو تین سال کیلئے ڈیپو ٹیشن پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میںبطور ڈی جی تعینات کیا گیا ہے۔