اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے ) کے سینئر لیبارٹری اسسٹنٹ ساجد محمود نے اینٹوں کے بھٹوں کے دھویں کے مضر اثرات پر قابو پانے کی ٹیکنالوجی تیار کر لی ، پنجاب کے محکمہ ماحولیاتی تحفظ نے اینٹوں کے بھٹوں کے دھویں کے مضر اثرات پر قابو پانے کی اس ٹیکنالوجی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔