• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کا بل سینیٹ سے منظور، JUI کا بائیکاٹ

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر، نمائندہ جنگ) ایوان بالا میں پاک چین اقتصادی راہداری اتھارٹی کے قیام سمیت متعدد بلز کثرت رائے سے منظور کر لئے گئے ۔ کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کا بل سینیٹ سے منظور، JUI کا بائیکاٹ،جے یو آئی کے ارکان کی شدید مخالفت اجلاس میں سینیٹر عمر فاروق نے یونیورسٹی آف اینویشن اینڈ ٹیکنالوجی کے قیام کا بل پیش کیا وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ نے بل کی مخالفت نہیں کی جس پر ڈپٹی چیرمین ناصر سیدال نے بل پر اراکین کی رائے لینے کے بعد متفقہ طور پر منظور کر لیا سینٹر خلیل طاہر سندھو نے انٹرنیشنل ایگزمینیشن بورڈ کے قیام کا بل پیش کیا جسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا سینیٹر ثمینہ ممتار زہری نے اینٹی ریپ تفتیش ترمیمی بل 2023پیش کیا وزیر مملکت برائے داخلہ نے بل کی مخالفت نہیں کی جس پرڈپٹی چیرمین سینیٹ نے اراکین سے رائے لیے کے بعد بل کو متفقفہ طور پر منظور کر لیا۔بھرپور بحث کے بعد وفاقی دارالحکومت کے ایریاز کیلئے کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کا بل اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری امتناع ازدواج کم عمری بل 2025اور ملک بھر کے چیمبر آف کامرس کے حوالے سے تجارتی تنظیمیں ثانوی ترمیمی بل 2025 کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔

ملک بھر سے سے مزید