کراچی(ٹی وی رپورٹ) ایم کیو ایم اور وفاقی وزراکےدرمیان گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ایم کیو ایم نے وفاقی وزراء سے ملاقات میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاق فیصلوں میں اعتماد میں نہیں لے رہا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے کیپٹو پاورپلانٹ کے ٹیرف بڑھانے، اسے صنعتوں سے الگ کرنے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ ایم کیو ایم رہنماؤں نے وفاقی وزرا سے فیصلوں پر اعتمادمیں نہ لینے پر بھی ناراضی کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ حکومت اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرے، کیپٹو پاور پلانٹ کو ختم یا الگ کرنے سے صنعتی پیداوار، روزگار اور برآمدات میں کمی آئے گی۔