اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) سینٹ میں پی ایم ڈی سی اور این ڈی ایم اے سمیت دیگر ترمیمی بلز پیش کردئیے گئے ،ڈپٹی چیرمین نے تمام بلز متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردئیے ۔سوموار کو سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر ڈاکٹر محمد ہمایون مہمند نے پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025پیش کیا جس کی وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مخالفت کرتے ہوئے کہا پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو حکومت ختم کر رہی ہے لہذا بل لانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے جس پرمحرک نے بل واپس لے لیا۔سینیٹر ذیشان خانزادہ نے آئینی ترمیمی بل2025پیش کیا جسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ۔