• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانیوں کو 32 سے زائد ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستانیوں کو 32 سے زائد ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔دنیا کے مختلف ممالک سیاحت کے فروغ کے لیے مفت ویزا انٹری کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ جن میں چند ممالک ایسے ہیں جو پاکستانیوں کو بغیر ویزا اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہیں۔رمایہ کاری فرم ہینلے اینڈ پارٹنرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ ممالک تقریبا 198 قومیتوں کو ویزہ کے بغیر داخلے کی اجازت دیتے ہیں۔ پاکستانیوں کو 32 سے زائد ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ جن میں بارباڈوس، برونڈی، کمبوڈیا، کیپ وردے جزائر، کومورو جزائر، جزائر کوک، جبوتی، ڈومینیکا، گنی بسا، ہیٹی، کینیا، مڈغاسکر، مالدیپ، مائیکرونیشیا، مونٹسیرات، موزمبیق، نیپال، نیو، پلا جزائر، قطر، روانڈا، لیونڈا، سیمو، سیمیول، سیشلز، سینا، صومالیہ، سری لنکا، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، تیمور-لیسٹے، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، تووالو اور وانواتو شامل ہیں ۔
ملک بھر سے سے مزید