• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جون تک ایک ارب ڈالر تجارتی قرض کی امید، وزیر خزانہ کی بینکوں کو اصلاحات پر کاربند رہنے کی یقین دہانی

اسلام آباد( مہتا ب حیدر) پاکستان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کمرشل قرضوں کے حصول کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور جون کے آخر تک ایک ارب ڈالر کے قرض کو حتمی شکل دینے کی توقع کے ساتھ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے یو اے ای کے بینکوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مشکل مگر ناگزیر اصلاحات پر کاربند ہے۔باخبر سرکاری ذرائع نے پیر کو روزنامہ ’’دی نیوز‘‘ کو بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اپنے بورڈ کے ذریعے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے قرضہ سہولت کے لیے گارنٹی کی منظوری جون 2025 کے آخر تک دے گا، اور یہ ٹرانزیکشن بھی اسی ماہ مکمل ہونے کی توقع ہے۔وزارت خزانہ کے سرکاری اعلامیے کے مطابق، پیر کے روز شارجہ اسلامک بینک، ابو ظہبی اسلامک بینک، اور عجمان بینک کے ساتھ ورچوئل ملاقاتیں ہوئیں۔ ان ملاقاتوں کی صدارت وزیر خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کی، جبکہ وزارت خزانہ کے اعلیٰ افسران اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید