کراچی(نیوز ڈیسک)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے گزشتہ ہفتے پاپوا نیو گنی( پی این جی ) میں پولیو پھیلنے کا اعلان کیا۔انتہائی متعدی وائرس دو صحت مند، پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے بچوں میں پایا گیا، جن کی پی این جی کے دوسرے بڑے شہر لے میں معمول کے گندے پانی کے نمونے لینے کے دوران وائرس کی نشاندہی کے بعد اسکریننگ کی گئی۔ دارالحکومت پورٹ مورسبی میں گندے پانی کے نمونے بھی مثبت ہیں۔