• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، غیرقانونی تارکین وطن کو سہولت بھارتی ٹریول ایجنٹوں پر ویزا پابندیاں

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے پیر کو کہا کہ وہ بھارت میں قائم ٹریول ایجنسیوں کے مالکان اور دیگر عملے پر ویزا کی پابندیاں عائد کر رہا ہے جو جان بوجھ کر امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کو سہولت فراہم کرتے ہیں۔محکمہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں ٹریول ایجنسیوں سے منسلک ایک غیر متعینہ تعداد میں نامعلوم افراد پر امریکی مشن برائے بھارت کی جانب سے جمع کی گئی معلومات کی بنیاد پر امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ کے تحت ویزا پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔بروس نے تفصیلات بتائے بغیر کہ ٹریول ایجنٹوں نے کس طرح غیر قانونی تارکین وطن کو سہولت فراہم کی انہوں نے کہا کہ "ہم غیر ملکیوں کی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے ٹریول ایجنسیوں کے مالکان، ایگزیکٹوز اور سینئر عہدیداروں پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔
اہم خبریں سے مزید