• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی حمایت کیوں کی، بھارت میں ترکیہ اور آذربائیجان کے بائیکاٹ کی مہم

اسلام آباد(فاروق اقدس)بھارت صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ حالیہ کشیدگی میں پاکستان کی اعلانیہ حمایت کرنیوالے ملک ترکیہ سمیت آذربائیجان کیخلاف بھی کس سطح پر اتر آیا ہے اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ بھارت اور جموں کشمیر میں ترک مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم حکومت کی طرف سے چلائی جا رہی ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر شوپیاں میں ترک سیبوں کی خریداری قطعی طور پر ختم کرنے کی ہدایات اور اپیلیں کی جا رہی ہیں ۔واضح رہے کہ ملک بھر کی کئی تجارتی تنظیموں نے تاجرین سمیت صارفین سے ترک اشیاء خریدنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ یہ فیصلہ ’’حب الوطنی‘‘ کی بنیاد پر کیا گیا نہ کہ معیار یا قیمت کی وجہ سے،بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے اور پاکستان کی حمایت کرنے پر ترکیہ اور آذربائیجان کے بائیکاٹ کی مہم ابتدائی طور پر چند سیاست دانوں اور اداکاروں نے شروع کی، جس کے بعد تجارتی افراد بھی اس مہم کا حصہ بنے،ترکیہ اور آذربائیجان کے بائیکاٹ کی مہم سوشل میڈیا پر شروع کیے جانے کے بعد جہاں ہزاروں بھارتیوں نے دونوں ممالک کے سیاحتی دورے منسوخ کردئیے، وہیں اب دونوں ممالک سے تجارت کا بائیکاٹ بھی شروع کردیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید