اسلام آباد (ساجد چوہدری )دو ٹیلی کام کمپنیوں کے انضمام کا فیصلہ نہ ہونے سے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی مزید تاخیر کا شکار ہوگئی، ذرائع کے مطابق فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی چار ماہ مزید التواء کا شکار ہوسکتی ہے، دو ٹیلی کام کمپنیوں کے انضمام کی درخواست مسابقتی کمیشن میں ہے، ذرائع کے مطابق آکشن ایڈوائزری کمیٹی نے فائیو جی پلان کی منظوری دینا تھی، پاک بھارت کشیدگی کے باعث آکشن ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوسکا۔