• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 3 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی

راولپنڈی (مانیٹر نگ ڈیسک) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے دو مختلف آپریشنز میں کالعدم بی ایل اے کے تین دہشتگرد ہلاک، دو زخمی ہو گئے، جھڑپوں میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد یونس صبر اللہ اور امجد عرف بچھو ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع آواران کے علاقے گیشکور میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز سے دو الگ الگ جھڑپوں میں انڈین پراکسی بلوچ لبریشن فرنٹ کے 3دہشت گرد ہلاک مارے گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد یونس ہلاک، 2زخمی ہوئے۔دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ کے شہر تربت میں سکیورٹی فورسز کی دوسری کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد سرغنہ صبر اللہ اور امجد عرف بچھو مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں، شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

اہم خبریں سے مزید