• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 ہزارگلیشیرز خطرناک تک پیچھے ہٹ رہے ہیں، وزیر مملکت

اسلام آباد( رانا غلام قادر)وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرہ منصب کھرل نے کہا ہےکہ10ہزارگلیشیر ز خطر ناک تک پیچھے ہٹ رہے ہیں پاکستان کے برفانی علاقوں ۔گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں 13032 گلیشیر موجود ہیں ۔اکیلے سندھ طاس میں 26000 مربع کلومیٹر گلیشیر ز ہیں ۔برفانی تودے پگھلنے کی وجہ سے 3045 برفانی جھیلیں بنی ہیں ۔جن میں سے 33 جو انتہائی غیر مستحکم قرار دیا گیا ہے ۔ یہ غیر مستحکم جھیلیں نیچے کی طرف رہنے والے71لاکھ لوگوں کے لئے شدید خطرہ ہیں۔تقریباً 10000 گلیشیر ز خطر ناک تک پیچھے ہٹ رہے ہیں ۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مسرت رفیق مہیسر کے سوال پر ایوان کو بتائی ۔
اہم خبریں سے مزید