• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم بھارتی سفارتی وفد کے جواب میں اپنا وفد نہیں بھیج رہے، حنا کھر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ہم بھارتی سفارتی وفد کے جواب میں اپنا وفد نہیں بھیج رہے ہیں ،پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارت کو جواب دیا تو پورے خطے میں خوشی منائی گئی ،میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندرو کی ناکامی کے بعد سوالوں میں گھرے مودی کی سفارتی مہم کی کوششیں تیز ہوگئیں پاکستان بھی جواب دینے کو تیار ہے۔سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہاکہ ہم بھارتی سفارتی وفد کے جواب میں اپنا وفد نہیں بھیج رہے ہیں۔ پاکستانی سفارتی وفد بھیجنے کا فیصلہ پہلے ہی ہوچکا تھا۔
اہم خبریں سے مزید