• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کو گلا دبا کر قتل کر کے جلانے والا سفاک ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) چوکی سگیاں پولیس نے پہلی بیوی کو قتل کرنے والے میاں کو اس کی دوسری بیوی سمیت گرفتار کر لیا بتایا گیا ہے کہ ملزم کی 20 سال قبل مقتولہ نجمہ سے شادی ہوئی جس سے دو بیٹے تھے ملزم نذیر 3 سال قبل دوسری شادی کر کے کرائے کے گھر میں رہنے لگا۔گھریلو ناچاقی پر ملزم نے خاتون کو بے دردی سے قتل کیا، لاش کو جلا کر فرار ہو گیا تھا افسوسناک وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس پی سٹی بلال احمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان میاں بیوی کو 12 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔
لاہور سے مزید