لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کال پر مالاکنڈ، ہزارہ کے عوام نے بھارت اسرائیل مُردہ باد ریلی میں تاریخ ساز شرکت کی اور عوام کے جوش و جذبہ، حُبِّ دین، حُبِّ وطن کے جذبوں نے پروگرامات کو فقیدالمثال بنادیا. خیبرپختونخوا شمالی کے امیر، سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان اور ہزارہ (خیبرپختونخوا) کے امیر عبدالرزاق عباسی کے ساتھ پوری ٹیم نے انتھک محنت کا حق ادا کردیا. جماعتِ اسلامی انشاء اللہ ملک و مِلّت کو بحرانوں سے نجات دلائے گی اور ملک میں آئین کے نفاذ، عدل و انصاف کی آزادی، قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم، وفاق اور صوبوں کے درمیان آئینی ذمہ داریوں کا بہترین نظام لانے میں کامیاب ہوگی.۔