ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ حرم گیٹ نے نالہ ولی محمد سے گم ہونے والے بچے 7سالہ تیمورکو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا، ورثاء نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔ایس ایچ او تھانہ حرم گیٹ سعید نے اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ بچے کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔ورثاء نے بچے کے ملنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور ملتان پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔