• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ویکسین آگہی سیمینا ر

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ویکسین آگہی سیمینار، تفصیلات کے مطابق رورل ایجوکیشن اینڈ اکنامک ڈویلپمنٹ سوسائٹی نے ڈائریکٹوریٹ آف ای پی آئی پنجاب، آگہی اور گاوی کے تعاون سے ورلڈ امیونائزیشن ویک کے تحت آگہی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں زیرو ڈوز اور مسڈ ڈوز بچوں تک ویکسین کی رسائی کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔تقریب میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریڈز،شاہد سلیم نے اس بات پر زور دیا کہ جس طرح والدین بچپن میں اپنے بچوں کی ویکسینیشن کے بارے میں فکر مند ہوتے ہیں‘ اسی طرح معاشرے کے ہر فرد کو اس ذمہ داری کو سمجھنا چاہیے،اس موقع پر شاہد سلیم‘ ڈاکٹر مظفر سعید، سبحان ضیاء، ڈاکٹر علی مہدی، ڈاکٹر نوید اختر مس امہ فروا اور ڈاکٹر محمد شہباز موجود تھے۔
ملتان سے مزید