• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو پی (نورانی) ضلع ملتان کا اجلاس‘ نئے عہدیداران کا انتخاب

ملتان(سٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے پاکستان نورانی ضلع ملتان کا اجلاس ہوا ،صوبائی صدر محمد ایوب مغل اور صوبائی سیکرٹری جنرل پروفیسر فضل حبیب اکبر ہارونی مہمان خصوصی تھے، اجلاس میں علامہ طارق ہاشمی کو ضلعی صدر اور علامہ عبدالحمید باروی سینئر نائب صدر جبکہ علامہ طارق اقبال اظہری کو ضلع ملتان کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ، مذکور بالا تینوں ضلعی عہدیدار 30 اپریل تک باہمی مشاورت سے ضلعی باڈی مکمل کرکے صوبائی تنظیم کو آگاہ کریں گے اجلاس میں مولانا مفتی عمران ن،حاجی اللہ بخش سیال، پروفیسر ارسلان،محمد اشفاق سعیدی،حسنین فریدی، و دیگر نے بھی شرکت کی۔
ملتان سے مزید